اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو بھارتی چیف الیکشن کمشنر کے مساوی اختیارات دیئے جائیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ن لیگ کو ایک ہی دن انتخابات کے انعقاد پراتفاق کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنا طاہر القادری نے دیا تھا ن لیگ کی تو دھرنی تھی جو بارش کے ساتھ ہی چلی گئی۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ کے حوالے سے کوئی حتمی اجلاس نہیں ہوا۔