چیف الیکشن کمشنر کےلیے حکومت کی جانب سے نامزد ایک امیدوار جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی نے معذرت کر لی۔
چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی کےلیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین خورشید شاہ کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں تہمینہ دولتانہ، راجہ ظفرالحق، خواجہ آصف، زاہد حامد، عارف عزیزشیخ، چودھری غیاث، اسلام الدین شیخ، حاجی عدیل اورفاروق ستارشریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ زاہد قربان علوی کی جگہ وزیراعظم کودوسرانام دینے کےلیے خط لکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی نے چودہ روز میں چیف الیکشن کمشنرکا نام تجویزکرنا ہے اور امید ہے کہ کمیٹی متفقہ طور پر یہ نام تجویز کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ کمیٹی کا اجلاس منگل کودوبارہ ہو گا۔