چیف جسٹس اپنے نہیں تو میرے بیٹے کا مقدمہ سن لیں

Yousaf Raza Gilani

Yousaf Raza Gilani

اسلام آباد : (جیو ڈیسک)وزیراعظم نے کہا ہے کہ ن لیگ نے عدلیہ اور پارلیمنٹ کا تقدس پامال کیا۔ چیف جسٹس اپنے نہیں تو میرے بیٹے کا مقدمہ سن لیں۔ وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں مارشل لا کی گنجائش نہیں، مکمل اننگز کھیل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک ریاض کے تمام سیاسی جماعتوں سے اچھے تعلقات ہیں۔ اداروں کی مضبوطی چاہتے ہیں اور ملک میں انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔