چیف جسٹس نے وزیراعظم کو سزا سنا کر قانون اورانصاف کی بالادستی قائم کی:مدثراقبال بٹ

بھمبر : چیف جسٹس افتخار چوہدری نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو سزا سنا کر قانون او ر انصاف کی بالا دستی کو یقینی بنا دیا اب شاہراہ دستور آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کا انتظار کر رہی ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر افتخار چوہدری پر اثر انداز تو ہو نہیں سکتے اب خود گھنگرو باندھ کر ٹھمکے لگا دیں ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے راہنما مدثر اقبال بٹ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت دو راہے پر کھڑاہے ہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم ہے ہر دفتر میں چپڑاسی سے لیکر سیکرٹری تک منہ کھولے بیٹھے ہیں کہ ہم پیسے دے کر اس سیٹ پر بیٹھے ہیں ہم نے اپنی انوسٹمنٹ پوری کرنی ہے اور منافع بھی کمانا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت شرم و حیا ء کی تمام حدیں پھلانگ چکی ہے ایسے میں عدلیہ ہی امید کی کرن ہے جسٹس افتخار چوہدری نے وزیر اعظم پاکستان کو سزا سنا کر ایک نئے دور کی بنیاد رکھ دی ہے اب عوام سے لوٹ مار کر کے بھری جانیوالی تجوریوں پر ہاتھ ڈالنے کاوقت ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کیلئے اپنی اوقات سے بڑھ کر پاکستان عدلیہ کو چیلنج کیا تھا کہ اگر بھان متی کے کنبہ کے سربراہ وزیراعظم گیلانی کو سزا ہو ئی تو عدلیہ کو گھنگرو پہنا کر شاہراہ دستور پر نچاؤں گا اب عدلیہ نے تو اپنے حصہ کا کام کر دیا ہے چوہدری عبدالمجید اب اپنا چیلنج پورا کریں بصورت دیگر خود گھنگرو پہن کر شاہراہ دستور پر پہنچیں 16کروڑ عوام ان کو دیکھنے کیلئے بے تاب ہے ۔