سپریم کورٹ(جیوڈیسک)چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے لاپتہ افراد کے معاملے پر اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملنے سے انکار کر دیا۔
لاپتہ افراد کے معاملے کو دیکھنے کے لئے پاکستان آنے والے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھاجس پر وزارت خارجہ نے ورکنگ گروپ کی چیف جسٹس سے ملاقات کے لئے سپریم کورٹ کو دو خط لکھے تاہم سپریم کورٹ نے ورکنگ گروپ اور وزارت خارجہ سے معذرت کرلی ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، اس لئے وہ ملاقات نہیں کر سکتے۔