اسلام آباد : (جیو ڈیسک)وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کے خلاف ریفرنس بھیجنے میں کوئی صداقت نہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ارسلان افتخار کا کیس عدالت میں ہے جس پر کوئی بات نہیں ہو سکتی انہوں نے کہا کہ میڈیا معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش نہ کرے کا مسیٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اعلی تعلیم کے بغیر کسی بھی ملک کی سماجی معاشی ترقی ممکن نہین ہے سائنس و ٹیکنالوجی پر توجہ دے کر ہی قوم کے مستقبل کو خوشحال بنایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی کا استعمال بڑھ گیا ہے یونیورسٹیوں کو مسائل کے حل تلاش کرنا ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پانی ،غذا، سیکورٹی اور طبی سہولیات آدھی مسلم دنیا کو دستیاب نہیں ہیں مسلم دنیا کو ترقی یافتہ دنیا کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کرچلنا چاہیئے وزیراعظم نے کہا کہ درپیش چیلنجز پر آپس کے تعاون سے ہی قابو پایا جا سکتا ہے جس کے لیئے تعلیمی شعبہ اہم کر دارادا کر سکتا ہے وزیراعظم نے توقع ظاہر کی کہ دو روزہ کامسیٹ سیمینار سے درپیش مختلف مسائل کے حل کے لیئے ٹھوس تجاویز سامنے ائیں گی۔