لندن اولمپکس (جیوڈیسک) چیف سلیکٹر حنیف خان نے اولمپکس میں قومی ہاکی ٹیم کی شکست کی ذمہ داری قبول کر لی۔ کہتے ہیں کہ وہ مزید اس عہدے پر کام نہیں کرنا چاہتے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر حنیف خان نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کا معاہدہ لندن اولمپکس تک تھا اور وہ اب مزید اس عہدہ پر رہنے کے بجائے کوچنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
لندن اولمپکس کے بعد تمام سینئیر کھلاڑیوں کی چھٹی کر دینی چاہئیے۔ تجزیہ کار فواد مصطفی نے گول کیپر سلمان اکبر کی غیرموجودگی کو شکست کی اہم وجہ قرار دیا۔