چیمپئنزلیگ ٹی20 (جیوڈیسک) چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے جنوبی افریقہ میں ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں شریک دس ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیاگیاہے۔ پہلے دن دو میچز کھیلے جائیں گے۔
چیمپئنزلیگ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغازجنوبی افریقہ میں ہورہاہے۔کوالیفائنگ رانڈ میں آکلینڈ اور یارکشائر کی کامیابی کے ساتھ ٹورنامنٹ کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔چیمپئنز لیگ میں پانچ ممالک کی دس ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی چیمپئن ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔جن میں بھارت کی چار،آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی دو،دوجبکہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ایک ایک ٹیم شامل ہے۔
شریک دس ٹیموں کو دوگروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے ٹائٹنز،پرتھ،کولکتہ نائٹ رائیڈر،دہلی ڈیئر ڈیولزاور آکلینڈ ایسزپر مشتمل ہے۔ گروپ بی چنئی سپرکنگز،سڈنی سکسز،لائنز،ممبئی انڈینزاور یارکشائر پر مبنی ہے۔
پاکستان کی ڈومیسٹک چیمپئن سیالکوٹ اسٹالینز مین رانڈ میں جگہ نہیں بناسکی۔کوالیفائنگ رانڈ میں سیالکوٹ کوآکلینڈ سے شکست اور ہیمپشائر پر فتح حاصل ہوئی۔پاکستان کے دو کھلاڑی اظہر محمود آکلینڈ اور سہیل تنویر لائنز کی ٹیم میں شامل ہیں۔چیمپئنز لیگ کے افتتاحی روزگروپ اے کے دو میچز سنچورین میں کھیلے جائیں گے۔ ٹائٹنز کا مقابلہ پرتھ اسکورچرز سے ہوگا۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا میچ دہلی ڈیئرڈیولز سے شیڈول ہے۔