چیمپئنز ٹرافی میں وکٹری اسٹینڈ ہدف ہو گا ، اختر رسول

 Akhtar Rasool

Akhtar Rasool

چیمپئنز ٹرافی (جیوڈیسک) سپرسیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم آج رات آسٹریلیا روانہ ہورہی ہے۔ کوچ اختر رسول کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں وکٹری اسٹینڈ ہدف ہوگا۔ قومی ہاکی ٹیم بائیس نومبر سے ہونیوالی نائن اے سائیڈ پرتھ سپرسیریز میں شرکت کرے گی۔ آٹھ ملکی چیمپئنز ٹرافی یکم سے نو دسمبرتک میلبون میں منعقد ہوگی۔ پاکستان گروپ اے میں آسٹریلیا،ہالینڈ اور بلجیم کے ساتھ شامل ہے۔

فل بیک محمد عمران کو قومی ٹیم کا کپتان اور وقاص شریف نائب کپتان مقرر کیاگیاہے۔ ہیڈ کوچ اختر رسول کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بہت محنت کی ہے جس کے نتائج ایونٹ میں نظر آئیں گے۔ہمارا پول آسان نہیں لیکن کھلاڑی عمدہ کھیل پیش کرنے کیلئے پراعتماد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو بااختیار بنایاگیا ہے تو وہ جوابدہ بھی ہوگی۔