میلبورن (جیوڈیسک) ناقص حکمت عملے کے باعث چیمپئنز ٹرافی کے ایک اہم میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے کئی یقینی مواقع ضائع کئے، آسٹریلیا نے میچ 1-0 سے جیت لیا۔ میلبورن آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ہونے والی ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ شکست کے بعد اب پاکستانی ٹیم کا کوارٹرز فائنل میں مقابلہ جمعرات کو جرمنی سے ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین سخت مقابلہ ہوا اور میچ کے پہلے ہاف کے اختتام تک میچ بغیر کسی گول کے برابر تھا جبکہ دوسرے ہاف میں آسٹریلیا کی طرف سے سمیسی گلیلس نے گیند کو جال میں پھینکا۔
پاکستانی ٹیم کو متعدد پنالٹی کارنر اور مواقع ملنے کے باوجود ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ اس شکست کے بعد پاکستان گروپ بی میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ اب پاکستان کا اگلا مقابلہ کوارٹرز فائنل میں جمعرات کو جرمنی سے ہوگا۔