چیمپئن ٹرافی کیلئے بہترین کھلاڑی منتخب کرینگے : اختر رسول

Akhtar Rasool

Akhtar Rasool

چیمپئن ٹرافی (جیوڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اختر رسول نے قومی ہاکی کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے ماضی کے تمام پاکستانی اولمپیئنز کو اپنا کردار ادا کرنے کے لئے درخواست کی ہے۔اختر رسول نے کہا کہ وہ قومی ہاکی ٹیم کھویا ہوا مقام دلانے کیلئے مایہ ناز کھلاڑیوں کی رہنمائی اور مدد چاہتے ہیں۔

اختر رسول جنہیں لندن اولمپکس سے چند ماہ قبل ہیڈ کوچ کا عہدہ دیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ تمام اولمپیئن بھی درخواست کا مثبت اشارہ دینگے جس سے ہماری ٹیم آئندہ آنیوالے ٹورنامنٹ جیسے چمپیئنز ٹرافی اور قطر میں منعقدہ ہونیوالی ایشئن چمپیئنز ٹرافی میں بہتر کارکردگی دکھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام اولمپئنز کی دل سے قدر کرتا ہوں اور پاکستان کی ترقی کے لیے ہمارے درمیان کسی قسم کا کوئی فرق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی بالکل برداشت نہیں کی جائیگی۔ 13 نومبر کو چمپیئنز ٹرافی کے لیے بہترین کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائیگا۔

ّّّّّْْۖ