چیمپیئنز لیگ : آکلینڈ ایسیز نے سیالکوٹ اسٹالینز کو ہرا دیا

Champions League T20

Champions League T20

چیمپیئنز لیگ ٹی 20 (جیوڈیسک)چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راونڈ میں آکلینڈ ایسیز نے سیالکوٹ اسٹالینز کو چھ وکٹوں سے زیر کرلیا۔ جوہانسبرگ میں کھیلے گئے پول اے کے کوالیفائنگ میچ میں سیالکوٹ اسٹالینز نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹوں پر ایک سو تیس رنز بنائے۔شاہد یوسف انتالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان شعیب ملک نے انیس رنز اسکور کیے۔ کائل ملز، ایندرے ایڈمز اور رونی حرہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں آکلینڈ ایسیز کے بیٹسمینوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مطلوبہ ہدف چار وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ مارٹن گپٹل چالیس، انارو کچن ستائیس اور اظہر محمود چوبیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ سرفراز احمد نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔