چیمپیئنز ٹرافی : انگلینڈ نے فائنل کے لئے کولیفائی کرلیا

England

England

انگلینڈ (جیوڈیسک) اوول میں کھیلئے گئے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں میزبان کپتان ایلسٹرکک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقا کی پوری ٹیم اڑتیس اعشاریہ چار اوورز میں ایک سوپچھہتر رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ جنوبی افریقا کی ابتدا تباہ کن انداز میں ہوئی اور اسی کے اسکور پر ان کے آٹھ کھلاڑی پویلیئن لوٹ گئے۔

ڈیوڈ ملر اور کلین ویلٹ نے نویں وکٹ کی شراکت میں پچانوے رنز کا اضافہ کرکے جنوبی افریقا کو مکمل تباہی سے بچالیا۔ کلین ویلٹ تینتالیس رنزبناکر آٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ملر اکیاون گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں سے سجے چھپن رنزبناکرناٹ آٹ رہے۔ انگلش وکٹ کیپر جوزبٹلرنیچھ کیچز لے کر چیمپئنز ٹرافی کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ جیمز ٹریڈ ویل اور اسٹورٹ براڈ نے تین تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔

جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ انگلش ٹیم کا آغاز بھی اچھا نہ ہوسکا اور اکتالیس کے اسکور پر دونوں اوپنرز پویلیئن لوٹ گئے۔ کپتان ایلیئسٹر کک چھ اور ایئن بیل بیس رنز بناکر آٹ ہوئے۔ تیسری وکٹ پر جوناتھن ٹروٹ اور جو روٹ نے ایک سو پانچ رنز کی شاندار شراکت قائم کی جس کے بعد روٹ اڑتالیس رنز بناکر آٹ ہوئے۔