ایبٹ آباد (جیو ڈیسک)ایبٹ آباد میں چمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلہ میں لگائے گے کیمپ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ چمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان کی مضبوط ترین ٹیم منتخب کی گئی ہے۔
اور اگر کھلاڑیوں نے محنت کی تو کامیابی ضرور ملے گی، ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ مین فلیٹ پیچ ہونے سے پاکستانی فاسٹ بالرز کو مد د ملے گی، ان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آبا د کا موسم اور نظارے کرکٹ کیلئے انتہائی سازگار ہیں۔
اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اسد شفیق کا کہنا تھا کہ انھیں جاوید میا نداد سے مفید مشورے ملے ہیں جس سے وہ اپنی کمزوریوں پر قابو پاکر چمپئینز ٹرافی میں اچھا کھیل پیش کریں گے اور پہلے میچ کو جیت کر ٹورنامنٹ کا فتوحات سے آغاز کریں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ دوسرے روز بھی ایبٹ آباد میں جاری ہے جس میں پندرہ کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جنہیں ٹیم کوچ ڈیوڈ واٹمور ٹریننگ دے رہے ہیں ،کھلاڑیون کو فزیکل فٹنس اور نیٹ پریکٹس کاروائی جارہی ہے۔