چیمپینزلیگ ٹی20 (جیوڈیسک) چمیپنز لیگ ٹی ٹوینٹی میں چنئی سپر کنگز نے یارکشائر کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد چار وکٹ سے شکست دے دی۔ ڈربن میں کھیلے جانے والے گروپ بی کے میچ میں یارکشائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں چھ وکٹ پر ایک سو چالیس رنز بنائے۔ جس میں گیری بالانس نے اٹھاون رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ جبکہ ڈگ بولنجر اور ایلبے مورکل نے چنئی کی جانب سے دو دو وکٹیں لیں۔
جواب میں چنئی سپر کنگز نے مطلوبہ ہدف انیسویں اوور میں چھ وکٹ پر حاصل کرلیا۔ بدری ناتھ سینتالیس جبکہ ایم ایس دھونی اور سریش رائنا اکتیس اکتیس رنز نے چنئی کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ آئن وارڈلا، اسٹیون پیٹرسن اور اولیور ہینن ڈالبی نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ بدری ناتھ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔