چین میں سور کے آلودہ گوشت کے اسکینڈل میں ہفتے کو 113 افراد کو سزا سنائی گئی جس میں 77 سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ژینہوا چین کے صوبے ہینان میں سور کی چربی پگھلانے کے لیے ممنوعہ ادویات استعمال کی جا رہی تھیں جس سے گوشت تو نرم ہو جاتا ہے لیکن ایسا گوشت انسانوں میں کینسر کا سبب بنتا ہے۔ عوام کے تحفظ کو خطرے میں ڈالنے کے جرم کی پاداش میں مرکزی ملزم لیو ژیانگ کو سزائے موت سنائی گئی لیکن اس پر دو سال بعد عمل درآمد ہوگا۔ ایسے فیصلوں میں عموما سزائے موت عمر قید میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین جس میں انسانی خوراک اور جانوروں کی صحت کا معائنہ کرنے والے اہلکار بھی شامل ہیں، کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں غلفت برتنے پر سزا کے ساتھ جرمانہ بھی سنایا گیا اور ان کی سزا کی اوسط مدت 3 سے 9 سال ہے۔