پاکستان (جیوڈیسک) ملک میں چینی کی خاطر خواہ پیداوار اور قیمتوں پر کنٹرول کے نتیجے میں گزشتہ مالی سال کے دوران چینی کی درآمدات میں 98 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ مالی سال2010-11 کے دوران 68 کروڑ 86 لاکھ ڈالر مالیت کی چینی درآمد کی گئی تھی جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران صرف 15 کروڑ 46 لاکھ ڈالر مالیت کی چینی درآمد کی گئی۔
اسی طرح گزشتہ مالی سال کے دوران سویا بین آئل کی درآمد میں 23 فیصد کی نمایاں کمی سامنے آئی۔ اس دوران 5 کروڑ 14 لاکھ ڈالر مالیت کا سویابین آئل درآمد کیا گیا تھا جبکہ مالی سال 2010-11 کے دوران سویا بین آئل کی درآمدات پر6 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔