چین (جیوڈیسک) چین میں کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس میں نئے چینی رہنما کے طور پر ژی پنگ کے سامنے آنے کا مکانات ، ژی پنگ مستقبل کے چین کی منصوبہ بندی کریں گے۔ بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی کے ہونے والے اجلاس میں ژی ینگ کو با ضابطہ طور پر پارٹی کا سربراہ اور پھر صدر بنائے جانے کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق چین کے صدر ہوجن تاو نے ملٹری چیف سمیت تمام اہم عہدوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ہوجن تاو 14 نومبر کو 18 ویں کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس کے اختتام پر مستعفی ہوجائیں گے۔ ژی ینگ نوجوان نسل کے پسنددہ لیڈر ہیں جس کی وجہ سے ان پر اعتماد کیا جا رہا ہے کہ وہ چین کے مستقبل میں اہم کردار ادا کریں گے۔اجلاس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔