چینی صدر کا غلط نام لینے پر بھارتی ٹی وی چینل کی اینکر نوکری سے فارغ

India

India

ممبئی (جیوڈیسک) چین کے صدر ژی جن پنگ کو بار بار الیون جن پنگ کہنے پر بھارت کے سرکاری ٹی وی دور درشن کی اینکر کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا بھارتی سرکاری ٹی وی دور درشن کی نیوز اینکر نے چینی صدر کے نام کے پہلے حصے کو رومن گنتی سمجھ لیا۔

یہ غلطی اس وجہ سے ہوئی کہ چینی صدر ژی جن پنگ کے نام کا پہلا حصہ “ژی انگریزی میں ایکس اور آئی کو ساتھ ملا کر لکھا جاتا ہے جس میں الیون یعنی گیارہ کے لیے ایکس اور آئی ساتھ ملا کر لکھا جاتا ہے۔ اس لیے وہ صدر ژی جن پنگ کو الیون جن پنگ کہتی رہیں اور اس غلطی کی سزا میں انہیں نوکری سے نکال دیا گیا۔