بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے صدر ژی جن پنگ نے کہا ہے افغانستان قابل اعتماد ہمسایہ اور دوست ملک ہے، افغانستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
افغانستان کے ساتھ باہمی سٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے تیار ہیں ۔چین کے صدر نے افغان ہم منصب عبداللہ عبداللہ کے ساتھ گزشتہ روز تفصیلی گفتگو کی۔
ملاقات میں چینی صدر نے کہا دونوں ممالک نے پرامن بقائے باہمی، عزت، سمجھ بوجھ، اعتماد اور معاونت کے بنیادی اصولوں کے تحت گزشتہ 60 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔