واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ چینی کمپیوٹر ہیکرز نے چوبیس سے زائد اہم ترین امریکی ہتھیاروں کے ڈیزائن تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ایک امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے جنگی طیاروں، بحری جنگی جہازوں اور میزائل سسٹم کے ڈیزائن بھی ہیک کیے جا چکے ہیں۔
اس کے پیچھے ممکنہ طور پر چینی ہیکرز کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا کے پیٹریاٹ میزائل نظام، بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم،بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز اور کئی اقسام کے فائٹر جیٹ طیاروں کے ڈیزائن چرائے جا چکے ہیں۔