بھارت : (جیو ڈیسک) پانچ ممالک کی تنظیم بی آر آئی سی ایس کا اجلاس بھارت میں ہو رہا ہے جس میں برازیل، روس، بھارت،چین اور جنوبی افریقہ کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہونیوالی کانفرنس میں شریک چینی صدر ہوجنتاو نے اپنے روسی ہم منصب دیمتری میدیوف سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماوں نے باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے اور خطے کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔چین کے صدر ہوجنتاو نے کہا کہ بدلتے ہوئے بین الاقوامی منظر نامے میں چین اور روس کا ہر شعبے میں قریبی تعاون ضروری ہے۔