چین اور لاطینی امریکا میں شدید بارش اور برفباری

China snow beijing

China snow beijing

چین میں رات بھر برفباری سے سڑکیں بند ہوگئیں۔ چلی میں شدید بارش نے بارودی سرنگوں کو فعال کردیا، پیرو سے ملحقہ سرحد بند کردی گئی۔ چین کے شمال مشرقی صوبہ ہیلانگ جیانگ میں رات دو بجے شروع ہونے والی برفباری صبح آٹھ بجے تک جاری رہی۔

چھ گھنٹے تک مسلسل برف پڑنے سے درجہ حرارت انتہائی درجے تک گرگیا۔ شدید برفباری کی وجہ سے بعض علاقوں میں حد نظر بھی کم ہوگئی۔ جس سے ڈرائیوروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کے ساتھ تند و تیز ہوا بھی چلتی رہی۔

ریسکیو اہلکار بھاری مشینری کے ذریعے سڑکوں پر جمی برف ہٹا رہے ہیں۔ لاطینی امریکا کے ملکوں چلی اور پیرو میں مسلسل بارش سے دریاں میں طغیانی آگئی۔ مکانات زیرآب آنے کی وجہ سے متعدد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔پانی کے تیز بہا کے باعث سرحدی علاقوں میں بارودی سرنگیں بھی فعال ہوگئیں ہیں۔ چلی اور پیرو کے درمیان سرحد بند کردی گئی ہے۔ حکام کے مطابق فوج نے بارودی سرنگوں کی صفائی شروع کردی ہے۔