چین اور ہانگ کانگ میں طوفانی بارشیں،ہلاکتیں90 سے تجاوز کرگئیں

china rain

china rain

چین (جیوڈیسک)چین میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ پچانوے افراد ہلاک۔ اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔ ہانگ کانگ میں بارش کا تیرہ سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔چین کے دارالحکومت بیجنگ اور دیگر شہروں میں بارش اور سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد نوے سے تجاوز کرگئی ہے۔ بیجنگ اور اس کے نواحی علاقوں میں دو روز سے جاری بارش، سیلابی ریلوں اور مکانات کی چھت گرنے سے سینتیس افراد ہلاک ہوئے۔ دارالحکومت میں بجلی اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو شدید نقصان پہنچا۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ادھر ہانگ کانگ میں بھی آندھی اور تیز بارش نے تباہی مچادی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارش نے تیرہ سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔ تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی طوفانی بارش سے سیکڑوں درخت اکھڑ گئے ۔ مختلف حادثات میں سوسے زائد افراد زخمی ہو ئے۔

طوفان کے باعث مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔