چین کے شمالی صوبے شانگ جی میں بس اور کار کے تصادم میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثہ صوبائی دارالحکومت تائی یوآن کو ملانے والی جیوگو آن شاہراہ پر پیش آیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار برانچ روڈ سے اچانک مین ہائی وے پر آگئی۔ امدادی کارروائی تاحال جاری ہیں اور حادثے میں متاثر ہونے والوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں، تاہم انتظامیہ نے سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔