چین : (جیو ڈیسک)چین کے جنوب مغربی حصے میں شدیدبرفباری کے باعث نظام زندگی مفلو ج ہوکر رہ گیا ۔جبکہ کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی علاقے زنگ جیانگ میں شدید برفباری جاری ہے اور کچھ علاقوں میں درجہ حرارت منفی چودہ ڈگری تک پہنچ گیاہے۔سردی کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہیں ۔ بجلی اور گیس کی فراہمی بھی معطل ہے۔
برفباری سے متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور امدادی کارکنوں کو ان علاقوں تک پہنچنے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔