چین : جینگ ڈونگ میں طوفان کے باعث کئی گھر تباہ ہوگئے

china storm

china storm

چین کے صو بے جینگ ڈونگ میں طوفان کے باعث کئی گھر تباہ ہوگئے۔ بد ترین تباہی پھیلاتے طوفان سے ہزاروں لوگ بے گھر اور فصلیں تباہ ہو گئیں۔تاہم مقامی انتظامیہ کے مطابق کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

چین کے مغر بی حصے میں طوفان کی رفتار ایک سو چونسٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جس سے بل بورڈز اور درخت اکھڑ گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹو ں میں طوفان کی رفتار بر قرار رہنے کے خدشہ ہیں۔