چین (جیوڈیسک) چین کے سب سے بڑے دریا کاصاف شفاف پا نی زلزلے کیبعد پر اسرار طور پر سرخ رنگ کا ہو گیا ہے۔چین کے علاقے چونگ یونگ شیر میں زلزلے کے بعد دریا ئے یانگزی کا پانی سرخ ہو گیا ۔ دریا کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے کسی نے ٹما ٹر کا سوپ پا نی میں ڈال دیا ہو۔
ماہرین کے مطابق پا نی کے رنگ کی تبدیلی کی وجہ آلودگی اور رواں سال ہونے والی زیادہ بارشیں بتائی جا رہی ہے ۔ مختلف مقامات پر بارشوں کا پانی جب اس دریا میں پہنچا تو اس میں مو جود معدنیات نے پانی کی رنگت کو سر خ کر دیا۔ ماہرین کے مطابق رنگت میں تبدیلی وقتی ہے۔