بیجنگ (جیوڈیسک)چین میں شدید برفانی طوفان نے شمال مغربی شہریوں کو لپیٹ میں لے لیا، برف باری سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔
ایک سواٹھارہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی برفانی ہواں کے باعث حد نظر دس میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے۔ پولیس اور امدادی کارکن برف میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔
برف باری کے باعث مختلف علاقوں کا باہمی رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ برف باری ختم نہ ہوئی تو کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کی جا سکتی ہے۔