چین : (جیو ڈیسک) چین میں جاری شدید بارشوں کے سلسلے نے ملک کے جنوب اور مشرقی حصوں میں تباہی مچا دی۔ چین میں کئی روز سے طوفانی بارش کے باعث مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں اور بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
متاثرہ علاقوں کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ طوفان کی وجہ سے دریاں میں کشتی سروس بھی معطل کر دی گئی۔ پہاڑی علاقوں میں تودے گرنے سے سیکڑوں مکانات تباہ ہوگئے۔خراب موسم کے باعث امدادی کارکنوں کو متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔