چین میں ٹھنڈی ہوائیں اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

China Snow

China Snow

چین (جیوڈیسک) بیجنگ چین میں ٹھنڈی ہوائیں اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، 7 سینٹی میٹر برف سے سڑکیں ڈھک گئیں، چین کے شمال مشرقی علاقوں میں برفباری سے آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مشرقی شہرZhalantun میں اب تک 7 سینٹی میٹر برف پڑنے سے گلیاں اور سڑکیں مکمل طور پر ڈھک چکی ہیں ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز تک شدید ٹھنڈ کا سلسلہ جاری رہے گا، شمال مغربی علاقے ہیلانگ جیانگ میں درجہ حرارت منفی دس سینٹی گریڈ ہوگیا۔