چین (جیوڈیسک) چین کے وزیراعظم وین جیا با نے کہا ہے کہ چین نے گذشتہ دس سال میں تیز ترین ترقی کی ہے۔چین کے شہرتھیان جن میں عالمی اقتصادی فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی بحران کیباوجودچین ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔شرح نمو مسلسل بڑھ رہی ہے اور کوئی کارخانہ بند نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ چین نیمتعدد مشکلات اورقدرتی آفات کاڈٹ کرسامنا کیا۔ سماجی اور معاشی ترقی کے لئے اہم اقدامات کئے۔ چین میں کوئی مالیاتی ادارہ عدم تحفظ کا شکار نہیں۔وزیراعظم وین جیا با نے اقتصادی فورم کے شرکا کا خیر مقدم کیا۔