چین : ( جیو ڈیسک) چین میں حکام کا کہنا ہے کہ سال دو ہزار گیارہ میں اغوا ہونے والے چوبیس ہزار چینی بچوں اور عورتوں کو بازیاب کرایا گیا۔ چین میں عوام کے تحفظ کے حوالے سے کام کرنے والی وزارت کے مطابق اغوا کیے جانے والوں میں سے بعض کو گود لینے کے لیے اور زبردستی جسم فروشی کے لیے ملک سے دور جیسا کہ منگولیا جیسے ممالک میں فروخت کر دیا گیا تھا۔ وزرات نے انسانی سمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا عزم کیا ہے۔ تاہم وزارتِ نے یہ نہیں بتایا کہ گزشتہ سال کتنی تعداد میں عورتوں اور بچوں کو اغوا کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے اغوا کیے جانے والے آٹھ ہزار چھ سو بچوں اور پندرہ ہزار چار سو اٹھان عورتوں کو انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف کارروائی کر کے بازیاب کرایا۔