چین : (جیو ڈیسک) چین نے رواں سال کے دفاعی بجٹ میں ساڑھے دس ارب ڈالر اضافے کا اعلان کیاہے۔ حکام کا کہناہے کہ گیارہ فیصد اضافی رقم ریسرچ اور نئے ہتھیار بنانے پر خرچ ہوگی۔چینی حکومت کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق مالی سال دوہزار بارہ کیلئے دفاعی بجٹ پچیانو اعشاریہ چھ ارب ڈالر سے بڑھاکر ایک سو چھ ارب ڈالر کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بجٹ کی اضافی رقم ہتھیار بنانے اورتحقیق پر خرچ ہوگی لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کون سے ہتھیار ہوں گے۔ چین نے معیشت میں ترقی کے بعد خلائی ٹیکنالوجی کو مضبوط کرنا شروع کردیا ہے۔
خلا میں عالمی خلائی اسٹیشن میر کی طرز کا خلائی اسٹیشن بنانے کے بعد مزید جدید لیزر ہتھیار بنائے جائیں گے۔