چین کی فضا اور سمندر سے حملے کی جنگی مشقیں

China exercise

China exercise

چین (جیوڈیسک)چین نے جزیرہ پر فضا اور سمندر سے حملے کی جنگی مشق کی ، جس کا مقصد ہدف بنا کر دشمن کو تباہ کرنے کی استعداد میں اضافہ کرنا ہے۔اِس جنگی مشق کو عالمی منظرنامے میں انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔

چینی فوج نے جزیرہ پر حملے کی جنگی مشق میں حصہ لیا ، جس میں فضائیہ اور بحریہ کے فِلیٹ نے حصہ لیا۔ مشاق طیاروں نے مختلف مقامات سے اڑان بھری اور جزیرہ میں اپنے ہدف پر گولہ باری کی ۔ اس کے ساتھ ساتھ بحری جہازوں سے جزیرہ کا گھیرا کرکے تابڑتوڑحملے کئے گئے ۔جس میں مشین گنو ں اور بھاری توپ خانے کا استعمال کیا گیا۔

چینی فوجی حکام نے جنگی مشق کا بغو ر جائزہ لیا ان کا کہنا تھا کہ جنگی مشق میں فضااورسمندر سے ہدف پر حملے کی استعداد کو جانچنا تھا۔مغربی میڈیا کے مطابق چین اور جاپان جزیرے کے تنازعہ پر جنگ کے قریب ہیں ۔ایسے ماحول میں جنگی مشق کو عالمی منظرنامے پرانتہائی اہمیت سے دیکھا جارہا ہے اور اسے چین کی جانب سے ٹوکیو کیلئے سخت ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔