امریکی سپریم کورٹ نے مشہور فلم سیریز “ڈائی ہارڈ” کے ہدایت کار کو جرم کی تفتیش میں تعاون نہ کرنے پر ایک برس کے لیے جیل بھیج دیا۔
ہالی وڈ کے ہدایت کار جان میکٹائرنن پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک ایسے پرائیویٹ جاسوس کی خدمات حاصل کیں جس کے خلاف ایف بی آئی تحقیقات میں مصروف ہے۔
جان میکٹائرنن نے جاسوس کی خدمات حاصل کرنے کی بات ایف بی آئی سے چھپائی جو عدالت میں ثابت ہو گیا۔ باسٹھ سالہ میکٹائرنن “ڈائی ہارڈ”اور”دی ہنٹ آف ریڈ اکتوبر جیسی فلمیں بنا چکے ہیں۔