ڈارک نائٹ رائزر کا فلم تیسرے ہفتے بھی نمبر ون پوزیشن پر

Dark knight rises

Dark knight rises

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ باکس آفس پر راج ہے ڈارک نائٹ رائزز کا، فلم ریلیز کے تیسرے ہفتے بھی نمبرون کی پوزیشن پر ہے۔ ڈارک نائٹ رازئز نے اس ہفتے کے اختتام تک 35 کروڑ چھیالیس لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا ہے اور فلم مسلسل تیسرے ہفتے بھی پہلی پوزیشن پر ڈٹی ہوئی ہے۔ لگتا ہے کولن فیرل اس بار فلم بینوں کو زیادہ متاثر نہیں کر پائے۔ ان کی گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ٹوٹل ریکال اب تک صرف دو کروڑ پچپن لاکھ ڈالرز ہی کما پائی ہے اور یوں ٹوٹل ریکال کو جگہ مل سکی ہے دوسرے پوزیشن پر۔

تیسرے نمبر پر ہے ڈائری آف ومپی کڈ جس کی کمائی ہے ایک کروڑ سینتالیس لاکھ ڈالرز اور ہالی ووڈ باکس آفس پر اس ہفتے چوتھے نمبر پر ہے چوراسی لاکھ ڈالرز کمائی کے ساتھ آئس ایج کونٹی نینٹل ڈرفٹ۔