کراچی (جیوڈیسک) کراچی انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔ یورو ، پاؤنڈ کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈالر کی قدر ایک ہفتے میں چونتیس پیسے بڑھ کر ستانوے روپے اڑتالیس پیسے ہو گئی۔
یورو ایک روپے تینتیس پیسے کم ہو کر ایک سو چھبیس روپے چوراسی پیسے ، پاؤنڈ ساٹھ پیسے کم ہو کر ایک سو چھپن روپے چھیالیس پیسے کی سطح پر آگیا۔ اومانی ریال ایک روپے بیس پیسے بڑھ کر دو سو تریپن روپے چون پیسے ہو گیا۔