ڈاکار ریلی کا تیسرا مرحلہ قطر کے ناصر العطیہ نے جیت لیا

Dakar Rally

Dakar Rally

قطر(جیوڈیسک)قطر کے ڈرائیور ناصر العطیہ نے پیرو ڈاکار ریلی کا تیسرا مرحلہ جیت لیا جبکہ موٹر بائیک مقابلوں میں چلی کے فرانسسکو لوپز سرفہرست رہے۔

پیرو کے صحراں میں جاری ڈاکار ریلی کے تیسرے مرحلے میں قطری ڈرائیور ناصر العطیہ مقررہ فاصلہ دو گھنٹے تیس منٹ اور چودہ سیکنڈ میں طے کر کے سرفہرست رہے،امریکہ کے روبن گورڈن دوسرے اور پولینڈ کے کرزوف تیسرے نمبر پر رہے۔

ایونٹ میں فرانسیسی ڈرائیور پیٹر ہانسل کو مجموعی طور پر برتری حاصل ہے۔ دفاعی چیمپئن اسپینش ڈرائیور کارلوس سینز کی دوسری پوزیشن رہی ،موٹر بائیک مقابلوں میں چلی کے فرانسسکو لوپز سب کو مات دیکر ٹاپ پر رہے۔