ارجنٹائن(جیوڈیسک)ارجنٹائن ڈاکار ریلی کا بارہواں مرحلہ سپین کے ڈرائیور نینی روما اور ڈچ رائیڈر فرینز ویروین نے جیت لیا۔ارجنٹائن میں جاری ڈاکار کار ریلی کے بارہویں مرحلے میں سپین کے نینی روما نے زبردست ڈرائیونگ کرتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔انہوں نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے چالیس منٹ اور باون سیکنڈ میں طے کیا۔
امریکہ کے گورڈن دوسرے نمبر پر رہے ۔کار ایونٹ میں فرانسیسی ڈرائیور پیٹرہانسل کی مجموعی برتری برقرار ہے۔ موٹربائیک مقابلوں میں ہالینڈ کے فرینز بارہویں مرحلے میں سرفہرست رہے۔
فرینز نے ایونٹ اور رائیڈنگ کیریئر کی پہلی کامیابی اپنے نام کی۔فرانس کے کائرل ڈیسپرس نے مجموعی طور پر ٹاپ پوزیشن پر اپنا قبضہ برقرار رکھا ہے۔