ایوان صدر نے ڈاکٹرعبدالقدیرخان کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے انھیں ایٹمی ٹیکنالوجی دوسرے ملکوں کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ایوان صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اے کیو خان نے بے نظیر بھٹو پر الزام تراشی کر کے اپنے اوپر ایٹمی پھیلا کا دھبہ دھونے کی کوشش کی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام کا حافظہ اتنا کمزور نہیں کہ وہ ایٹمی پھیلا کے حوالے سے فروری دو ہزار چار میں ڈاکٹر اے کیو خان کی ٹیلی ویژن پر کی گئی معذرت کو بھول جائے۔