ڈاکٹر اقبال علوی نے چھٹی کینسل کرواکر دوبارہ ہسپتال کھاریاں میں کام شروع کر دیا

کھاریاں : سماجی ، کاروباری ، صحافتی تنظیموں اور عوام کے پر زور اصرار پر سرجن ڈاکٹر اقبال علوی نے چھٹی کینسل کرواکر دوبارہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں میں کام شروع کر دیا ، انہوں نے 3ماہ کی چھٹی لی ہوئی تھی ، جس کے باعث عوام ان سے آپریشن کروانے سے محروم ہو رہے تھے ، گزشتہ سماجی تنظیم اور مقامی صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کی ، اور سول ہسپتال کھاریاں میں دوبارہ کام شروع کر رہے ہیں ، MSڈاکٹر اکرم چوہدری کو بھی اسی وقت آگاہ کر دیا گیا ، اس موقع پر سرجن ڈاکٹر اقبال علوی نے کہا کہ عوام کی خدمت کر کے روحانی سکون ملتا ہے ، میرا مرنا جینا اپنے لوگوں کے ساتھ ہے ، اور کام ہی میری پہچان ہے ، آج سے ہی کام شروع کروں گا ، اور پہلی روٹین کے مطابق اسی سلسلے کو آگے بڑھایا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ سرجری کر کے ہی میں عوام کی خدمت احسن انداز میں کر سکتا ہوں ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں آنے والے مریضوں کے طبی مسائل سرجری کے متعلقہ ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے ، وفد نے مطالبہ تسلیم ہونے پر ڈاکٹر اقبال علوی کا شکریہ ادا کیا ، اور اس فیصلے کو خوش آئند بھی قرا ر دیا ۔