پاکستان: (جیو ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے بھارتی جیل میں قید پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر خلیل چشتی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اسی سال سے زائد عمر کے ڈاکٹر خلیل کو قتل کے ایک مقدمے میں اجمیر کی ایک عدالت نے انیس برس تک سماعت کے بعد گزشتہ جنوری میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ان پر انیس سو بانوے میں اجمیر میں جھگڑے کے دوران ایک شخص کو قتل کرنے کا الزام تھا۔
مقدمے کے بعد انھیں ضمانت پررہائی مل گئی تھی تاہم پاکستانی شہری ہونے کی وجہ سے ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا تھا اور فیصلہ آنے تک انھیں ہرپندرہ دن بعد تھانے میں حاضری دینا پڑتی تھی۔