سندھ کے سینئر وزیر و پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا استعفی گورنر سندھ نے منظور کر لیا ہے۔ وزیراعلی سندھ کی جانب سے ہفتے کے روز گورنر سندھ کو سفارش کی گئی تھی کہ ڈاکٹر ذوالفقارمرزا کا استعفی منظور کیا جائے جس پر گورنر نے قوائد کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے اسے منظور کر لیا تاہم پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پی ایس 57سے استعفی ابھی منظور نہیں کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن سندھ اسمبلی کی حیثیت سے اپنی ہینڈ رائٹینگ میں استعفی لکھ کر دینا ہوتا ہے جبکہ ذوالفقار مرزا نے کمپیوٹرائزڈ استعفی لکھ کر اس پر دستخط کئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ان کا رکن سندھ اسمبلی کی حیثیت سے استعفی منظور نہیں ہوسکا ہے۔