امریکا (جیوڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سزا دے کر پاکستان کی جانب سے عالمی برادری کو انتہائی منفی پیغام دیا گیا ہے۔
محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ شکیل آفریدی نے دنیا کے کظرناک ترین دہشت گرد کو انجام تک پہنچانے میں مدد فراہم کی۔ ایسے شخص کو سز دے کر منفی پیغام دیا گیا ہے۔ امریکا نے پاکستانی عوام اور حکومت کو اپنے نظریات سے آگاہ کر دیا ہے۔ حکومت کے ساتھ اس معاملے میں مذاکرات جاری ہیں۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی بھوک ہڑتال کا معاملہ بھی زیر بحث ہے۔
ڈاکٹر شکیل آفریدی کی باحفاظت رہائی امریکا کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کی گرفتاری اور غداری کا مقدمہ نا قابل فہم معاملہ ہے۔ افغانستان کے بارے میں وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ تمام افغان جماعتوں کی جانب سے امن مذاکرات کی حمایت اچھا فیصلہ ہے۔ طالبان کی جانب سے امن مذاکرات میں شرکت کے انکار سے اس عمل میں شامل تمام فریقین غیر مطمئن ہیں۔