ڈاکٹر عبدالقدیر کی ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف، اسپتال میں داخل

qadeer khan

qadeer khan

معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ریڑھ کی ہڈی میں درد کے باعث ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو گزشتہ رات ریڑھ کی ہڈی میں شدید درد اٹھا تھا جس کے بعد انہیں فوری طور پر خان ریسرچ لیبارٹریز اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
کے آر ایل اور پمز ہسپتال کے سینئر ماہر ڈاکٹر ان کا علاج کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ریڑھ کی ہڈی کے مہرے کی سرجری کی جائے گی۔