ڈاکٹر عبد القدیرخان سے دوستانہ روابط ، 3 سوئس شہریوں کو سزا

Dr AQ khan

Dr AQ khan

سوئزر لینڈ (جیوڈیسک) سوئزر لینڈ کی عدالت نے اپنے تین شہریوں کو پاکستانی سائنس دان عبدالقدیر خان سے دوستانہ روابط کی پاداش میں قید کی سزا دیدی۔ سوئزرلینڈ کی عدالت نے پاکستان کے سائنس دان عبدالقدیر خان کے گروپ کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی پاداش میں اپنے تین شہریوں کو دو سال سے چار سال تک قید کی سزا سنا دی ہے۔ یہ گروپ ایران ، شمالی کوریا اور لیبیا کو جوہری ٹیکنالوجی فراہم کرتا تھا۔

ملزم فرید ریخ تینر اور ان کے بیٹے مارکو اور اورس انجینئر ہیں۔ وہ یورینیم کو افزودہ کرنے والی سینٹری فیوجز بناتے تھے۔ پراسیکیوٹر جنرل کا ادارے کے مطابق ملزم افراد عبدالقدیر خان سے دوستانہ روابط قائم کرکے انہیں سینٹری فیوجز کے حصے فراہم کرتے تھے۔ سوئزرلینڈ کے باشندوں پر گزشتہ سال ماہ دسمبر میں الزام لگایا گیا تھا۔ انہوں نے اپنا قصور تسلیم کرلیا۔