ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان 28 اپریل کو تقریب حلف برداری میں مہمانِ خصوصی ہونگی

گجرات: وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان 28 اپریل بروز ہفتہ بوقت دن 2 بجے گجرات پریس کلب کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہونگی اس موقع پر پیپلز پارٹی کی راہنما اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ثمینہ فخر پگانوالہ اور میاں فخر مشتاق پگانوالہ سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر مقامی راہنما بھی وفقی وزیر کے ہمراہ ہوں گے گجرات پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اعجاز احمد شاکر کے مطابق تقریب حلف برداری کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں ، تقریب میں شرکت کے لیے ارکان پریس کلب کو باضابطہ دعوت بھی دی جا رہی ہے ۔