ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا اے این پی کے مرکزی رہنماء بشیر احمد بلور کی المناک موت پر اظہار افسوس

Dr Tahir Ul Qadri

Dr Tahir Ul Qadri

تحریک منہاج القرآن کے سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اے این پی کے مرکزی رہنماء بشیر احمد بلور کی بم دھماکے میں المناک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اسفند یار ولی ، غلام احمد بلور کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم عوامی نیشنل پارٹی کا اہم اثاثہ تھے۔ اللہ تعالیٰ انہیں جوا رحمت میں جگہ دے کر درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مشکل کی اس گھڑی میں تحریک منہاج القرآن اے این پی کے قائدین اور کارکنان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں وہ اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں۔