ڈاکٹر مشتاق کی عدم بازیابی پر ڈی جی خان میں محکمہ صحت کے دفاتر کی تالہ بندی

Dera Ghazi Khan

Dera Ghazi Khan

ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ غازی خان میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق رسول کو بازیاب نہ کرائے جانے پر محکمہ صحت کے دفاتر کی تالہ بندی کر دی گئی۔

ڈاکٹرمشتاق رسول چارروزقبل مظفر گڑھ سے ڈی جی خان آتے ہوئیلاپتا ہوگئے تھے جن کا تاحال پتانہیں چلایا جا سکا۔ واقعے کے خلاف ملازمین نے احتجاجاً دفاتر کی تالہ بندی کر دی اور بازیابی تک دفاتر کے باہردھرنادینے کا اعلان کیا ہے۔

واقعے کے خلاف تمام چھوٹے بڑے سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی و دیہی مراکز صحت میں بھی ہڑتال کی گئی۔ ملازمین کا کہنا ہے ڈاکٹر مشتاق رسول کو چوبیس گھنٹے میں بازیاب نہ کرایاگیا تو سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بھی بند کر دی جائیں گی۔